ہورسٹ کوہلر
ہورسٹ کوہلر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(جرمنی میں: Horst Köhler) | |||||||
صدر جرمنی | |||||||
مدت منصب 1 جولائی 2004 – 31 مئی 2010 | |||||||
چانسلر | گرہارڈ اسکروڈر اینجیلا مرکل | ||||||
| |||||||
چیئرمین اور مینیجنگ ڈائیرکٹر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ | |||||||
مدت منصب 1 مئی 2000 – 4 مارچ 2004 | |||||||
| |||||||
صدر یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی | |||||||
مدت منصب 1998 – 2000 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 22 فروری 1943ء (81 سال)[1][2][3][4] | ||||||
شہریت | جرمنی | ||||||
مذہب | لوتھرن | ||||||
جماعت | کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف جرمنی (1981–) | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان [5]، ماہر معاشیات | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جرمن | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [6] | ||||||
ملازمت | اقوام متحدہ | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
ہورسٹ کوہلر (پیدائش 22 فروری 1943) جرمن سیاست دان ہیں اور ان کا تعلق جرمن ڈیموکریٹک یونیں سے ہے۔ آپ نے 2004 سے 2010 تک جرمنی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ آپ کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور کرسچن سماجی اتّحاد کے مشترکہ امیدوار تھے، اس کے علاوہ آپ کو فری ڈیموکریٹک جماعت کی بھی حمایت حاصل تھی۔ کوہلر کو وفاقی اسمبلی نے 23 مئی 2004 کو پانچ سال کے لیے جرمنی کا صدر منتخب کیا اور اس کا افتتاح پہلی جولائی 2004 کو ہوا۔ آپ کو 23 مارچ 2009 میں اس عہدہ پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ ایک سال بعد 31 مئی 2010 میں آپ نے استعفٰی دے دیا۔ آپ کے استعفٰی کی وجہ افغانستان سے واپسی پر جرمن فوج بنڈیسوہر کے کردار پر دیے گئے تبصرہ پر اٹھنے والا تنازع بنا۔
کوہلر ماہر اقتصادیات ہیں۔ صدر بننے سے پہلے آپ کا سیاست، سول سروسز انتظامی خدمات اور بینکنگ میں امتیازی کیریئر موجود ہے۔ آپ 1998 سے 2000 تک یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کے صدر رہے اور 2000 سے 2004 تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ رہے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]کوہلر اسکائربیسزو (اس وقت کا ہائنڈسٹائن)، جرمن - مقبوضہ پولینڈ کے جنرل گورنمنٹ علاقہ میں پیدا ہوئے۔ ایڈورڈ کوہلر اور الیزبتھ کے بچوں میں آپ کا ساتواں نمبر تھا۔ آپ کے والدین کو جرمن اور رومینین شہری ہونے کیوجہ سے 1940 میں نازی-سویت آبادیوں کی منتقلی کے دوران بیسّارابیا چھوڑنا پڑا۔ جینرل پلان اوسٹ کے تحت 1942 میں انھیں اسکائربیسزو میں بسایا گیا جو زاموسک پولینڈ کے قریب ہے۔ وہرماکٹ (جرمن فوج 1935-1945) کو پیچھے دھکیلے جانے اور 1944 میں پولینڈ کے ابتدائی حصّوں کے انخلاء کے بعد کوہلر خاندان لیپزگ کوچ کرگیا۔ 1953 میں اس خاندان نے کمیونسٹ حکومت سے بچنے کے لیے سوویت علاقہ کو مغربی برلن کے راستہ خیرآباد کہا۔ 1957 تک کوہلر خاندان لڈوگسبرگ سکونت اختیار کرنے سے پہلے پناہ گزین کیمپوں میں رہے۔ اس طرح چودہ سال کی عمر تک ہورسٹ کوہلر کی زندگی کا بیشتر حصّہ پناہ گزینوں کیطرح گذرا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]کوہلر نے ایک استانی ایوا کوہلر سے شادی کی ہوئی ہے۔ ان کے دو بچے ہیں، بیٹی الریک (پیدائش 1972) اور بیٹا جوچن (پیدائش 1977)۔
- ↑ عنوان : Horst Köhler — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/129105163 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ بنام: Horst Köhler — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/a9641fe362714ae4b10126fb6793708c — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://brockhaus.de/ecs/julex/article/köhler-horst — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000019607 — بنام: Horst Köhler — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/129105163 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اگست 2023 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=kn20091026013 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 جون 2023